Sheikh Rashid's nephew Rashid Shafiq arrested on repatriation from Saudi Arabia
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق سعودی عرب سے وطن واپسی پر گرفتار
ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مسجد نبوی ؐ میں پیش آنے والے واقعہ پر کہاتھا کہ واقعہ کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی ، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے ،عمران خان ، شیخ رشید ، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں ، جن کے بھتیجے راشد شفیق نے باقاعدہ لوگوں کو اکٹھا کیا ، اور انہوں نے ایک گینگ برطانیہ سے بھی منگوایا ، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کہتے رہے ہیں ، فواد چوہدری ، شہباز گل اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں ، پلاننگ کے تحت کچھ لوگوں کو یہاں سے سعودی عرب بھیجا گیا ، ان کا مائنڈ سیٹ دیکھیں ،یہ لوگوں کو مسجد نبوی ؐمیں نماز پڑھنے سے رو ک رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی میں وفاقی وزراء سے بدتمیزی کے واقعے پر کہا تھا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا ، یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے ، وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اٴْن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی
Comments